اختتامی پروگرام کی رپورٹ دیتےہوئے شعبہ میڈیا کے رکن نے بتایا کہ اختتامی تقریب کا آغاز تلاوت کلام مجید سے ہو جس کا شرف روضہ امام عسکری(ع) کے قاری صادق الزیدی نے حاصل کیا ۔
اس کے بعد وکیل مرجعیت اور سربراہ جامعۃ الکوثر علامہ شیخ محسن علی نجفی نے جامعہ ھذا کے فارغ التحصیل طلبہ کی عمامہ پوشی کی ،انہوں نے اس کے بعد اپنے خطاب میں امام سجاد (ع) کے متعلق گفتگو کی اور آخر میں تمام روضہ مبارک کے سربراہوں کا اپنے وفد بھجنے پر  شکریہ ادا کیا ۔
اس کے بعد روضہ ہائے مبارک کے وفد نے ۲۰ خوشنصیب افراد کا قرعہ نکالا جنہیں زیارات مقاما مقدسہ کے لئے منتخب کیا گیا تھا جن کے تمام اخراجات روضہ ہائے مبارک امام حسین اور حضرت عباس علیھم السلام برداشت کریں گے ۔
اس کے بعد حرم حسینیہ کی جانب سے ہفتہ ثقافت میں شرکت وفود کو اعزازی شیلڈز دی گئی ۔

آخر میں ایک مرتبہ دوبارہ جامعہ الکوثر کے سربراہ علامہ شیخ محسن علی نجفی نے روضہ ہائے مبارک کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔