وفد کے سربراہ شیخ فالح عیساوی نے حرم کی میڈیا ٹیم کو بتایا کہ مرجعیت کی توصیات اور حرم امیرالمومنین (ع) کے جنرل سیکٹری علامہ سید نزار کی خصوصی ہدایت پر ہم نے یہ قدم اٹھایا تا کہ ان کیمپز میں رہنے والے اپنے بھائیوں کی ضروریات کا اندازہ لگا سکیں ،اور ان کی مشکلات کو دور کرنے میں اپنا حصہ ڈال سکیں۔