ہفتہ ثقافت نسیم کربلا میں شرکت کے لیے گیا ہوا وفد ان دنوں بلتستان کے مختلف علاقوں کے دورے پہ ہے کہ جہاں وہ برفانی موسم کے باوجود مختلف پروگراموں میں شرکت کر رہے ہیں اور یہاں رہنے والے مومنین سے مل رہے ہیں۔

بروز جمعرات (8رجب 1438هـ) بمطابق (6 اپریل 2017ء) کو مقدس روضوں کا وفد حفاظ القرآن سکول پہنچا کہ جہاں اہل منطقہ اور سکول کے طلاب نے وفد کا پُر تپاک استقبال کیا اور مقدس روضوں کے خدام کی اپنے علاقہ میں آمد کو باعث خیر و برکت قرار دیا۔ اور اہل عراق کی داعش کے خلاف فتح و نصرت کی دعائیں کیں۔

سکول میں ایک مختصر تقریب منعقد ہوئی جس میں اہل منطقہ کی آبرز شخصیات اور مقدس روضوں کے خدام نے خطاب کیا اور تعلیم کی اہمیت کے حوالے سے گفتگو کی